Loading

ایک تارا جھلملایا بیت لحم کے شہر میں

Ek tara jhilmilaya Bethlehem ky sheher main
کرسمس| 7|
+
ایک تارا جھلملایا ، بیت الحم کے شہر میں
رحمتوں کا بادل چھایا ، بیت الحم کے شہر میں
1
دیکھو مجوسی لے کر آئے سونا ، مُر، لبان
اپنا سب کچھ نذر چڑھایا، بیت الحم کے شہر میں
2
نبیوں کی سب پیشن گوئیاں پوری ہوئی ہیں آج
چرنی میں دیکھو یسو ع آیا ، بیت الحم کے شہر میں
3
فرشتوں کی اک ٹولی گاتی عرش سے اُتری تھی
صلح کا اک گیت سنایا ، بیت الحم کے شہر میں
4
تُو رضاؔ نہ ہو پریشاں اپنے گناہوں پر
آج تیرا یسوع آیا ، بیت الحم کے شہر میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector