Loading

ایک چشمہ شافی جاری ہے مسیح کے لہو کا

Ek chashma shafi jari hai Masiha ke lahu ka
عشائے ربانی| روح کی خوشی| 5|
+
ایک چشمہ شافی جاری ہے مسیح کے لہو کا
جو اُس میں غسل پاتا ہے وہ صاف ہو جائے گا
(کورس)
ہالیلویاہ یسوع نے میرے لئے جان دے دی
پھر جی اُٹھا پھر جی اُٹھا ہالیلویاہ آمین
۱
اُسی کو دیکھتے مرتے دم چُور ہُوا تھا خوش حال
اور ہم نہا کے اُسی میں پاک ہوئے اور بحال
۲
برّے عزیز اِس خون سے تُو دِل میرا ہر وقت دھو
جب تک کہ خون خریدوں کا آسمان میں مسکن ہو
۳
میرے گناہوں کو دھو ڈال اے یسوع سراسر
میں تیرے رحم کی تعریف کروں گا عمر بھر
۴
پھر دُنیا میں جب مرتے وقت خاموش ہو جاؤں گا
میں تیری حمد کے راگوں کو آسمان پر گاؤں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector