ایک بیٹے نے باپ سے مانگ لیا
مال کا وہی حصہ جو اُسی کا تھا
میں حق اپنا لے لوں گا
گھر کو چھوڑوں گا
آزاد ہو جاؤں گا تب
۱
اُس نے باپ کے دل کو توڑ دیا
بغیر پیچھے دیکھے وہ چلا گیا
سیر دنیا کی کروں گا
دوست بناؤں گا
خوشی میں پاؤں گا تب
۲
باپ بیٹے کی راہ کو دیکھتا رہا
دل تھا غم اور محبت سے بھرا ہوا
میں انتظار کروں گا
وقت گزاروں گا
آنسو بہاؤں گا اب
۳
بدی میں بیٹا پیسے اڑاتا رہا
جب کال پڑا ملک میں حال بُراہوا
میں کام جلدی ڈھونڈوں گا
روزی کماؤں گا
بیٹ اپنا بھروں گا تب
۴
لیکن سور چرانے کا کام ہی ملا
اور بیٹا بیچارا وہ بھوکا رہا
میں باپ کے پاس لوٹوں گا
معافی میں مانگوں گا
نوکر بن کر جاؤں گا تب
۵
بیٹے کو باپ نے دُور سے آتے دیکھا
اُسے ملنے کو تیزی سے بھاگتا گیا
قبول تجھے کروں گا گلے لگاؤں گا
معافی میں دے دوں گا اب
کپڑے پہناؤں گا اب
خوشی مناؤں گا اب
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.