Loading

دوریاں سب دُور ہونگی فاصلے مٹ جائیں گے

Duriyaan sb dur hongi faasly mit jaengy
عیدِ صعود، غزلیات، عشائے ربانی، آمدِ ثانی | 4|
+
دوریاں سب دُور ہونگی
فاصلے مٹ جائیں گے
بادلوں پر عرش سے
میرے مسیح جب آئیں گے
1
اک نیا شہرِ مقدس
عرش سے اُتر آئے گا
راج کرنے کو یسوع
راجاؤں کا راجا آئے گا
برگزیدہ لوگ سارے
قدموں میں جھکتے جائیں گے
2
چاند سورج کی بھی نہ
ہوگی ضرورت کچھ وہاں
منبعٔ انوار یسوع
ہی تو خود ہوں گے وہاں
نور سے روشن سبھی
ارض و سما ہو جائیں گے
3
رات اور دن بھی سبھی
موقوف تب ہو جائیں گے
نور کے بادل بھی اس کے
ہر طرف چھا جائیں گے
گیت پھر اس کی ستائش
کے ہی گائے جائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector