Loading

دُور فضاؤں میں اک تارہ چمکا ہے

Dur fizaon main ek tara chamka hai
کرسمس| اسٹیفن رضا| 23|
+
دُور فضاؤں میں اک تارا چمکا ہے
جس کے ازلی نُور سے سارا ، عالم مہکا ہے
1
اُس کو مسلسل دیکھنے والے
منزل تک پہنچ آئیں ۔ یسوع تک پہنچ آئیں
آج بھی وہی صبح کا تارا نکلا ہے
2
اِس کا اشارہ بیت الحم کی
ایک سرائے کی جانب۔ اصطبل کی جانب
جس میں خداوند یسوع مسیحا ٹھہرا ہے
3
گہرے گہرے سایوں میں
ہم کو تیری ضرورت ۔ سب کو تیری ضرورت
تُو نے ہمیشہ یسوع تک پہنچایا ہے
4
کاش میں تجھ سا ایک ستارہ
بن کے راہ دکھاؤں ۔ یسوع تک پہنچاؤں
اب تو رضاؔ کے دل کی یہی تمنا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector