دم دم دم یسوع میرا دم دم دم ہالیلویاہ دم میں میرے یسوع تو ، تو ہی خداوند خدا تجھ سے ہے آشا میری ، تو ہی میرا بادشاہ تن میں تو بسے گا ، آنکھوں میں ملے گا سانسوں میں ملے گا ، دل میں رہے گا (۱)
آدم میں دم پھونکا تو نے
مٹی کے پتلے کو سجایا
اپنا روپ اور صورت بخشی
دونوں کو جیتی جان بنایا
(۲)
پاپ بنا پر پاپی نہ وہ
سولی چڑھا پر ڈاکو نہ وہ
خون دیا پر خونی نہ وہ
تیرا میرا قرض چکایا
(۳)
دیر نہ کر وہ تجھ کو بلائے
ابدی جیون مفت دلائے
کھلم کھلا دعوت نامہ
یسوع مسیحا دینے آیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.