Loading

دُکھ سُکھ کا رستہ ہے تیری میری زندگی

Dukh sukh ka rasta hai teri meri zindagi
شادی بیاہ| تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 5|
+
دُکھ سُکھ کا رستہ ہے تیری میری زندگی
مل جل کے بانٹیں گے ہم دونوں ہر غم خوشی
۱
کیسے ہوں گے جدا جوڑے جنہیں خود ہی خدا
جب تک بھی زندہ ہیں پورا کریں عہدِ وفا
بڑھتی رہے گی یہ تیری میری دوستی
۲
اِک دوجے سے مل کے شکوے بھی کر لیں گے
اپنے دل اپنا گھر خوشیوں سے بھر لیں گے
پھیلے گی سب رستوں میں چاہت کی روشنی
۳
راتیں ہوں غم کی یا دن بھی ہوں راحت کے
گائیں گے جیون بھر نغمے ہم چاہت کے
ہونٹوں پہ اپنے محبت کی ہو راگنی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector