دو دمڑی دو دمڑی دو دمڑی دو دمڑی
ہیکل میں دولت والے جب رہے تھے ہدیہ ڈال
دو دمڑی بھی ڈال رہی تھی اِک بیوہ کنگال
۱
دیکھ کے یہ منظر لوگوں سے یسوع یہ بولا
تُم نے ڈالا ہے اپنی دولت کا کچھ حصہ
لیکن اِس بیوہ نے اپنا سب کچھ دیا ہے ڈال
۲
دُنیا کی ساری دولت اِک ڈھلتا سایہ ہے
بیوہ کے ہدئیے نے ہم کو یہ سکھلایا ہے
لگا رہے گا وہیں پہ دِل جہاں پہ تیرا مال
۳
کام کرو تُم یسوع کا مل کر صبح و شام
فکر سبھی کی کرنے والا صرف ہے یسوع نام
اپنا سب کچھ دے ڈالو وہ لے گا تمہیں سنبھال
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.