دل یسوعؔ کو دے دے رے بھیا

Dil Yesu ko day day ray bhayya
عشائے ربانی، متفرق نغمات، آمدِ ثانی ، عورتوں کے گیت| 6|
+
دل یسوعؔ کو دے دے رے بھیا
دل یسوعؔ کو دے دے رے بہناں
اس نے کھانا کھانا ہے ساتھ ہے تیرے رہنا بہناں
۱
اس نے اپنا خون بہا کر تجھ کو گلے لگایا ہے
پاپ اور دکھ میں تو تھا جکڑا تجھ کو آن چھڑایا ہے
نہ کر اس سے بے وفائی مان لے اس کا کہنا بہناں
۲
آ جا تجھ کو یسوعؔ ہی پکارے اپنی بانہیں کھولے ہے
کھو نہ جانا دنیا میں تو یسوعؔ تجھ کو بولے ہے
تجھ پہ سایہ رکھے گا ہاتھ بڑھا کر دہنا بہناں
۳
وہ ہے دولہا ہم ہیں دلہن ہم کو لینے آئے گا
رازؔ وہ ہم کو تاج سنہری یسوعؔ خود پہنائے گا
راستبازی کے کاموں کا تجھ کو دیگا گہنا بہناں
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector