دل میں بسا رہ تُو دل میں سجا رہ تُو پکڑوں جڑ میں تجھ میں خدایا مجھ میں پھلا رہ تُو ۱
حکمت کا روح جان
جسم اور روح کو بھرتا جائے
دل کی آنکھیں روشن روشن
صاف نظر تُو آئے
بنتا جاؤں مانند تیری،
چھانٹا کاٹتا رہ تُو
۲
مجھے جلا کر ساتھ مسیحا
تُونے سنگ بٹھایا
لہو بہا کر پاک یسوع کا
جیون نیا دلایا
اپنی شفقت اپنی رحمت
روز دکھاتا رہ تُو
۳
مجھ کو بس درکار مسیحا
تیری صحبت ہے
تو ہی میرا زور یہوواہ
تو ہی قدرت ہے
ملؔ کو ہر دم روح القدس
آپ جگاتا رہ تُو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.