Loading

دل میں آنے نہیں دیتے نہ تمناؤں میں

Dil main aany nahi dety na tamanaon main
ارنسٹ مل، غزلیات| ارنسٹ مل| 31|
+
دل میں آنے نہیں دیتے نہ تمناؤں میں
ہم خدا ڈھونڈنے آ جاتے ہیں گرجاؤں میں
1
جو گناہ بخش دے اور زندہ کرے مردوں کو
وہی سچا ہے مسیح جھوٹھے مسیحاؤں میں
2
دل کے دروازے پہ دستک وہ دئیے جاتا ہے
جو نظر آتا نہیں ہاتھ کی ریکھاؤں میں
3
میرے یسوع ہے تمنا یہ تھکے ماندے کی
تیرے دیوانے کو نیند آئے تیرے پاؤں میں
4
دستِ شفقت کو بڑھا دینا میری جانب
جب لگے دھوپ تو آ جاؤں تیری چھاؤں میں
5
بے اثر دیکھا نہیں ابر مسیحا تیرا
پھول ہی پھول کھلے جاتے ہیں صحراؤں میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector