دل لے لے میرا پیارے یسوع اس کو تو نے بنایا ہے اس میں تو اپنا گھر بنا لے جس کے لئے یہ بنایا ہے ۱
دنیا کی سب چیزیں نکال کر
اسے پاک و صاف کر دے
گندگی گناہوں کی تو دھو دے
اپنے خون سے جو بہایا ہے
۲
بہت سال میں رہا تجھ سے دور
لاپرواہی نے تھا کیا دور
تیرے رحم اور فضل اور پیار نے
تیرا در مجھے دکھایا ہے
۳
پڑھا جب کلامِ پاک میں نے
جو اصلی ہے شاہراہ
ابدی نجات و زندگی کا
مجھ کو یقین آیا ہے
۴
روح پاک کا ہو جائے مسکن
روح پاک کی بخشش سے
ہر وقت ہر جگہ دوں گواہی
روح نے جیسے سکھایا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.