Loading

دِل کی آواز سُنو اپنا انکار کرو

Dil ki awaaz suno apna inkaar karo
بپتسمہ، دعائیہ کورسز، بشارت؍مشنز، غزلیات، عشائے ربانی| مہدی حسن| 47|
+
دِل کی آواز سُنو اپنا انکار کرو
اپنی جو بھی ہے خطا اُس کا اقرار کرو
اصل توبہ ہے یہی اِس کا پرچار کرو
۱
کون ایسا ہے یہاں جو خطاکار نہ ہو
فضل و امدادِ خُدا جس کو درکار نہ ہو
بخش سکتا ہے گناہ جو گنہگار نہ ہو
وہ مسیحا ہی تو ہے اُس کا پرچار کرو
۲
پیار وہ پیار نہیں جس کا اظہار نہ ہو
مرنے مٹنے کے لئے کوئی تیار نہ ہو
اپنے آقا کی طرح تم بھی ایثار کرو
وہ مسیحا ہی تو ہے اُس کا پرچار کرو
۳
جس نے انساں کے لئے خود کو قربان کیا
مخلصی دے کے ہمیں ہم پہ احسان کیا
حق تو یہ ہے کہ اُسے دِل سے سب پیار کرو
وہ مسیحا ہی تو ہے اُس کا پرچار کرو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector