دِل کے سچے تاروں کے جب ہم ساز بجاتے ہیں بادشاہ تخت نشین ہوتا ہے روح سے جب ہم گاتے ہیں ۱
آوازیں جب مل جاتی ہیں
صحرا میں ندیاں بہتی ہیں
آسماں تب کھل جاتے ہیں
روح سے جب ہم گاتے ہیں
۲
سولی سے بوندیں بہتی ہیں
داغ دِلوں کے دھو جاتی ہیں
روگ بدن کے کٹ جاتے ہیں
روح سے جب ہم گاتے ہیں
۳
شبنم پیار کی پڑتی ہے جب
شاخ شگوفے بنتی ہے تب
جیون کلیاں بن جاتے ہیں
روح سے جب ہم گاتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.