دھیرے دھیرے دھیرے چلو دھیرے دھیرے دھیرے تارے کے پیچھے، امبر کے نیچے مکتی نے ڈیرا لگایا، یسوع مسیحا ہے آیا آیا یسوع آیا ۱
یہ پیاری گھڑیاں مکتی کی لڑیاں
سب کو مبارک ہوں
بیٹا خدا کا شاہوں کے شاہ کا
سب کو مبارک ہو
اٹھو اٹھو اٹھو چلو، اٹھو اٹھو اٹھو
تم بھی توآؤ، سیس نواؤ
مکتی نے ڈیرا لگایا
۲
خون بہانے جان لٹانے
دھرتی پہ آیا ہے وہ
پاپ مٹانے اپنا بنانے
دھرتی پہ آیا ہے وہ
دوڑے دوڑے دوڑے دیکھو
دوڑے دوڑے دوڑے
چرواہے آتے سب کو سناتے
مکتی نے ڈیر الگایا
۳
شیطان کے کاموں کو ختم کرنے
ابنِ خدا ہے آیا
کثرت کی زندگی ہم کو دلانے
ابنِ خدا ہے آیا
دیکھو دیکھو دیکھو ذرا
دیکھو دیکھو دیکھو
مُردے جلانے شکتی دلانے
مکتی نے ڈیرا لگایا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.