دیکھو مَیں جاتا ہوں باپ کے گھر

Dekho main jata hoon baap ke ghar
عیدِ صعود، آمدِ ثانی | روح کی خوشی| 33|
+
دیکھو مَیں جاتا ہوں باپ کے گھر
جگہ وہاں بناؤں گا
آؤں گا پھر سے مَیں لینے تمہیں
مل کے رہیں گے باپ کے گھر
۱
تکلیفوں سے گھبرا نہ جانا
فدیہ دیا ہے تمہارا
سونے چاندی سے تو نہیں
خون سے اپنے خریدا
باپ کے دہنے ہاتھ پر
مَیں شافی ہوں تمہارا
۲
اُس کا وقت اب تھوڑا ہے
باقی دیہاڑا پھرتا ہے
آگ اور گندھک کی جھیل میں
اب پھینکا جانے کو ہے
پھاڑنے نہ پائے تمہیں
مَیں رکھوالا تمہارا
۳
دَم بھر کی اب مشکل ہے
پھر ہوں گے ہمیشہ ساتھ
اُس کے بعد نہ بھوک رہے گی
اور نہ رہے گی پیاس
پُونچھ دُوں گا سارے آنسو
مَیں غم خوار تمہارا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector