دیکھو کیسے چلتی ہے یہ
دو پہیوں کی گاڑی
چھک بھک چھک بھک چھک بھک کُو
۱
کبھی کبھی پیسنجر ہے
اور مانگتی ہے دھکا
تیل نہیں ہے زور نہیں ہے
جام ہو گیا چکہ
۲
اس چھوٹی جیون گاڑی کے
سینکڑوں ہیں گیئر
ہر گھڑی میں سمجھ سے باہر
ہوتی نہیں ہے سیر
۳
کبھی کبھی ہے ایکسپریس
اور بھاگتی ہے تیز
موج بڑھے یا آندھی آئے
ہوتی نہیں ہے لیٹ
۴
اِس چھوٹی جیون گاڑی کو
کیسے چلاؤں
اے خداوند حکمت دے مَیں
بریک لگاؤں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.