دیکھو فلک پہ چمکا کیسا عجب ستارہ منزل کا راہنما ہے وہ روشنی کا دھارا 1
بھٹکے ہوئے دلوں کو ہے راستہ دکھایا
غفلت میں سو رہے جو آ کر انھیں جگایا
بے دل بے آسرا کا وہ بن گیا سہارا
2
آمد نے اُس کی دیکھو ہیں فاصلے مٹائے
یزداں سے دُور تھے جو وہ سب قریب آئے
حسرت تھی جس کی سب کو دیکھا ہے وہ نظارا
3
تارا ہر ایک جاں کی کرتا ہے راہنمائی
اے بے کسو اُٹھو اب منزل قریب آئی
وہ جانبِ مسیحا دیکھو کرے اشارہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.