Loading

دیکھ تیرا بادشاہ آنے والا ہے تخت عدالت سنبھالنے والا ہے

Dekh tera badshah anay wala hai takht-e-adalat sambhalnay wala hai
متفرق نغمات، صبح، آمدِ ثانی ، بیداری، بشارت؍مشنز| اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 25|
+
دیکھ تیرا بادشاہ آنے والا ہے
تختِ عدالت سنبھالنے والا ہے
۱
سونے والے جاگ اُٹھو نیند سے بیدار ہو
سر پہ ہے شیطان اس سے برسرِ پیکار ہو
صبح کا ستارا نمودار ہونے والا ہے
۲
برے کے لہو سے اپنے دامن کو سجائیں گے
بادلوں پہ اس کا ہم استقبال کریں گے
روشنی سنبھالو کوئی جھونکا آنے والا ہے
۳
زندگی کا دینے والا زندگی سے پیارا ہے
دُور جو اندھیرا کرے یسوع وہ ستارا ہے
اے انسان تیرے من کی دنیا کا اجالا ہے
۴
چھوڑو یہ تنہائی بُت توڑ دو غرور کا
دوسروں کا غم اٹھاؤ کہنا ہے یسوع کا
روشنی سنبھالو کوئی جھونکا آنے والا ہے
۵
مل کر چلو ہاتھ میں کلام ہو یہ نور کا
اس کے بنا کیسے کٹے فاصلہ یہ دُور کا
ہم ہیں مسرور وہ بھی شاد ہونے والا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector