دیکھ سکوں میں کفن کے نیچے کوڑوں کی لاسوں کو

Dekh sakun main kafan ke neeche kodon ki lasoon ko
ارنسٹ مل| 25|
+
دیکھ سکوں میں کفن کے نیچے کوڑوں کی لاسوں کو
کھول دے دل کی آنکھ میں سمجھوں کوڑوں کی لاسوں کو
۱
سینہ پھاڑ کے اتریں دل میں چیخیں مریم کی
رومی سپاہی ماس جو نوچیں حد بے رحمی کی
کاش میں سمجھوں کاش میں جانوں کوڑوں کی لاسوں کو
۲
گرتے پڑتے بخش دے تجھ کو سفر تمام کیا
گتسمنی سے کلوری تک پاپ کا جام پیا
روح سمجھائے تو تُو سمجھے کوڑوں کی لاسوں کو
۳
انکاری جب ہو گیا پطرس کیا بیتی دل پر
بارہ کے بارہ چھوڑ جو بھاگے کیا گزری اُس پل
بھولیں گے ہم نہ ہر گز یسوع کوڑوں کی لاسوں کو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector