دینِ حق سکھاتی ہے پاک ماں کلیسیا جنتی بناتی ہے پاک ماں کلیسیا ۱
سارے شک مٹانے کو راستی سکھانے کو
پیار سے بلاتی ہے پاک ماں کلیسیا
۲
مانیں یا نہ مانیں ہم اِس کا اختیار ہے
حکمِ رب سناتی ہے پاک ماں کلیسیا
۳
راستی سے پھر گئے جو گناہ میں گر گئے
ان کو پھر اٹھاتی ہے پاک ماں کلیسیا
۴
پہنچیں ہم بہشت میں جس کے یاد کرنے سے
وہ سبق سکھاتی ہے پاک ماں کلیسیا
۵
مشکلیں ہٹاتی ہے درد سب مٹاتی ہے
دکھ میں کام آتی ہے پاک ماں کلیسیا
۶
لوگو اس بیان سے کیوں نہ ہو خوشی ہمیں
شاہ سے ملاتی ہے پاک ماں کلیسیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.