Loading

داؤد ایک چھوٹا لڑکا تھا

Daud aik chhota larka tha
سنڈے اسکول| نعیم سلیم| روح کی خوشی| 5|
+
داؤد ایک چھوٹا لڑکا تھا
پیار خُدا سے کرتا تھا
اُس کے لئے ہی جیتا تھا
اُس کے لئے ہی مرتا تھا
۱
اس ننھے سے لڑکے کی
بس تھوڑی سی بھیڑیں تھیں
یہ چرواہا شام صبح
خالق کا دم بھرتا تھا
۲
بھیڑیا اُس کی بھیڑوں کو
کھانے کبھی نہیں پایا
جنگل میں بے خوف و خطر
اُس کا گلہ چرتا تھا
۳
اُس کے روح پرور نغمے
جنگل کو مہکاتے تھے
بربط خوب بجاتا تھا
حمد خُدا کی کرتا تھا
۴
پاک خداوند کی عزت
اُس کے دِل میں زندہ تھی
جاتی جولیت چیز تھی کیا
شیر بھی اُس سے ڈرتا تھا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector