ڈالی ڈالی یسوع کی انجیل کا پھول کھلایا پطرس اور پولوس نے ساری دُنیا کو مہکایا ۱
سچ کی خاطر ہنس کر پی گئے جام شہادت والا
کفر و باطل کا پیمانہ ہر محفل ٹھکرایا
۲
اُن کی باتیں سن کر ہل گئے دیکھو محل مینارے
ناانصافی کی دیواروں کو ہر گام گرایا
۳
زندہ یسوع میں ہے ساری دُنیا کی رعنائی
بستی بستی، قریہ قریہ ، یہ پیغام سنایا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.