چرنی پہ سجدہ کر لیں ، تمجید گاتے گاتے

Chrni py sajda krlein tamjeed gaty gaty
کرسمس| 42|
+
چرنی پہ سجدہ کر لیں ، تمجید گاتے گاتے
یزداں کو دیکھ لیں گے، دیدار پاتے پاتے
۱
نُورِ خدا مجسم چرنی میں جلوہ گر ہے
وہ عکس ہے خدا کا پُر نور سر بسر ہے
اُسے بار بار دیکھیں، چرنی پہ آتے آتے
۲
کہہ دو مجوسیوں سے شاہِ فلک کے آگے
سونا لبان اور مُر رکھنا بڑے ادب سے
شایانِ شان جھکنا ، نذرانے لاتے لاتے
۳
فردوس سے زمیں تک محوِ سفر فرشتے
نوری دیدار کے ہیں سب منتظر فرشتے
جھکتے ہیں آتے آتے، جھکتے ہیں جاتے جاتے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector