چراغوں کی طرح تم جلتے رہو میری ہی طرح ہر پل دِکھتے رہو جب تک نہ آؤں میں بادلوں پر گواہی میری دیتے رہو 1
نام لگا ہے میرا ساتھ تمہارے
پہچان میری تُو ہے دم سے تمہارے
مَیں ہوں تمہارا اور تم میرے ہو
دنیا سے یہ کہتے رہو
2
مَیں نے نہ تم کو کبھی تنہا نہ چھوڑا
باپ اور روح سے نیا رشتہ ہے جوڑا
سولی اُٹھانا چھوڑ نہ جانا
ساتھ میرے چلتے رہو
3
پسلی سے میری بہا جب خوں کا دھارا
اُس ہی لمحے تھا ہوا جنم تمہارا
تم کو خریدا لہو سے اپنے
یاد یہی کرتے رہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.