چھو لیا، چھو لیا یسوع نے چھو لیا

Chhoo liya, chhoo liya, Yesu ne chhoo liya
شفا، عشائے ربانی، شکرگزاری| 56|
+
چھو لیا، چھو لیا یسوع نے چھو لیا
جڑ گیا زندگی سے نیا سلسلہ
ہر گھڑی ہر جگہ گاؤں ہالیلویاہ
۱
دل تھا ویران گھر یسوع جیون کا جل
مجھ کو ملتا گیا میری مشکل کا حل
میں نے کھویا تھا جو وہ مجھے مل گیا
ہر گھڑی ہر جگہ گاؤں ہالیلویاہ
۲
مجھ کو پاکیزگی خون یسوع نے دی
میری بگڑی ہوئی بات بنتی گئی
راستہ کھل گیا پھر ملاقات کا
ہر گھڑی ہر جگہ گاؤں ہالیلویاہ
۳
میری امید کو مل گئے دو جہاں
اک نئی ہے زمیں اک نیا آسماں
در کھلا روح میں ابدی آرام کا
ہر گھڑی ہر جگہ گاؤں ہالیلویاہ
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector