چشموں کے پانیوں کو جیسے غزال ترسے
ویسے ہی روح میری بھٹکے بغیر تیرے
1
جاں میری ہے پیاسی زندہ خدا کی پیاسی
کب ہوگی مجھ کو حاصل رب پاک کی حضوری
2
میری غذا بنے ہیں دن رات میرے آنسو
تیرا خدا کہاں کہتے ہیں وہ بتا تُو
3
وہ باتیں یاد کر کے دل میرا رو رہا ہے
اس کے تصوروں میں دن رات کھو رہا ہے
4
خوشیوں سے حمد رب کی عیدوں کے روز گانا
سب ساتھیوں سے مل کر وہ رب کے گھر میں جانا
5
دلگیر کیوں ہے ایسی بتلا اے جان میری
کیوں بڑھ گئی ہیں اتنی بے تابیاں یہ تیری
6
رکھ تو امید رب سے بے تاب جان میری
پوری کرے گا خالق ہر ایک آس تیری
7
رکھ کر امید رب سے اس کی ثنا کروں گا
مجھ کو دیدار ہوگا پھر اس کی مخلصی کا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.