Loading

چلو آج بیت لحم کو چلیں

Chalo aaj Betlehem ko chalein
کرسمس| روح کی خوشی| 6|
+
چلو آج بیت لحم کو چلیں
کہ شاہِ دو عالم کو سجدہ کریں
۱
چلو جا کے چرنی میں دیکھیں مسیح
چلو ابنِ خدا کو سجدہ کریں
۲
جو آیا ہے دُنیا کو دینے نجات
اُسی طفل یسوع کو جا کر ملیں
۳
مناتی ہے دنیا جو گھر گھر میں عید
چلو ہم بھی مل کر چراغاں کریں
۴
فرشتوں نے چھیڑے ہیں پُر کیف گیت
بجائیں چلو ہم خوشی کی دھنیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector