Loading

چاہے سامنے میرے کوئی لشکر ہو

Chahay samne mere koi lashkar ho
ایذا رسانی، روحانی جنگ| اکرام جان| اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی| 4|
+
چاہے سامنے میرے کوئی لشکر ہو
چاہے دشمن میرا زور آور ہو
میرے ساتھ میرا خداوند ہے
جو جنگ میں زور آور ہے
۱
مصیبت کے دِن یہوواہ میری دُعا کو سُن لے گا
چاروں طرف سے گھیر کے مجھ کو اپنی پناہ دے گا
چاہے سامنے میرے سمندر ہو
چاہئے پیچھے میرے میرا دشمن ہو
۲
شیطاں کی ساری قدرت سے اب مَیں نہ ڈروں گا
یسوع مسیح کے نام سے غلبہ پاؤں گا
چاہے سامنے میرے کوئی سورما ہو
چاہے کتنا بھی وہ زور آور ہو
۳
اپنی چٹان پہ قائم رہیں کبھی اب ہم نہ گریں گے
ایمان کے بانی یسوع مسیح کے ہاتھوں کو تھامے رہیں گے
چاہے سامنے میرے کوئی یریحو ہو
چاہے دشمن کے رتھ اور فوجیں ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector