بائبل قدموں کا چراغ ہے
راہوں کا اُجالا ہے
چاندی کی کٹوری ہے
یہ سونے کا پیالہ ہے
۱
بائبل میری سچی ہے
وعدوں کی یہ پکی ہے
بائبل جان سے پیاری ہے
اِس کی شان دوبالا ہے
۲
ٹھوکر کبھی نہ کھانے دے
دُور کبھی نہ جانے دے
آندھی میں طوفانوں میں
اِس نے مجھے سنبھالا ہے
۳
بائبل کبھی نہ بدلے گی
دِل سے کبھی نہ نکلے گی
اِس کا مقدس پاک سُخن
عمدہ ہے نرالا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.