بائبل مُقدّس خُدا کا کلام

Bible Muqaddas Khuda ka kalam
کلام| 3|
+
بائبل مُقدّس خُدا کا کلام
پڑھو روز اُس کو تُم صبح و شام
آ آ آ
۱
بائبل کی باتیں سچّ ہیں تمام
شیطان کی باتوں کو کرتیں ناکام
تو کیسے بدلے اُس کا کلام؟
۲
بائبل کو جب دِل سے پڑھے عوام
ملتی ہے زندگی یِسُوؔع کے نام
تو کیسے بدلے اُس کا کلام؟
۳
سب سے اعلیٰ ہے یِسُوؔع کا نام
ذات اپنی ہونے نہ دیگا بدنام
تو کیسے بدلے اُس کا کلام؟
۴
لکھا مکاشفہ میں یہ سخت کلام
کرنا ایک لفظ بھی تبدیل ہے حرام
تو کیسے بدلے اُس کا کلام؟
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector