بُھول نہ مُجھے پیارے یسوع
میری سُن فریاد
اَوروں پر تُو رحم کرتا
مُجھ کو بھی کر یاد
(کورس)
یسوع یسوع
سُن میری فریاد
اَوروں کو جب تُو بُلاتا
مُجھ کو بھی کر یاد
۱
مُجھ کو اپنے فیض سے بخش دے
برکت بے پایان
توبہ کر کے جھکتا ہوں میں
دے مجھے ایمان
۲
حامی جانتا ہوں میں تجھ کو
چہرہ اب دکھلا
چنگا کر اِس زخمی روح کو
فضل سے بچا
۳
تُو ہے راحت کا سرچشمہ
جان سے بھی عزیز
تُو ہی ہے زمین آسمان پر
میرا دِل عزیز
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.