بھنور کے بیچ میں تو کہتا ہے تھم جا تُو میری طاقت ہے تو ہی میرا ایمان بیتے کل میں تُو ساتھ میرے تھا آج بھی میرے ساتھ ہے کھڑا آنے والے کل میں بھی ہو گا ۔۔۔
اُٹھتے ہوئے طوفانوں میں
تُو ہی میری چٹان
بڑھتی ہوئی لہروں پہ
تیرے قدموں کے نشان
1
بیماریوں میں تُو کہتا ہے اُٹھ جا
یہوواہ رافا تُو ہی میری شفا
۔۔۔
آتے میرے خلاف
جب شترو کے جلتے تیر
یا جب دشمن لے آتا مجھ کو باندھنے زنجیر
تو ڈھال بن کر میری کرتا ہر اک تیر تباہ
تیرے نام سے ہی ہو جاتا ہر اک زنجیر کا ناش
مہاماری جادو ٹونا یا جو کچھ بھی دُنیا میں ہو
مجھے چھو بھی سکے میرے پاس بھی آئے
جب تُو ہے تو انہونا
مَیں نے دیکھا پرکھا جان لیا
تجھ کو مَیں نے اپنا مان لیا
تیرے ہوتے ہوئے مجھے آنچ بھی آئے
ایسا ہونے نہ دے تُو نے ٹھان لیا
ایمان بھی تُو چٹان بھی تُو
میرا دل اور میری جان بھی تُو
تُو نے دے دی جو جیت مجھے
اُس جشن کا اعلان بھی تُو
میں گاؤں گا ، چلاؤں گا
جی بھر کے خوشی مناؤں گا
لہروں پہ چلتے قدموں کے نشان تیرے
میری شان بھی تُو
۔۔۔
بیماری۔۔۔ دیکھ تیرا سر جھکا
مجھ پر تیرا بس نہ چل سکا
ایسا کوئی شستر نہ بنا
جو کر سکے گا میرا سامنا
۔۔۔
اُٹھتے ہوئے طوفانوں میں
تُو ہی میری چٹان
بڑھتی ہوئی لہروں پہ
تیرے قدموں کے نشان
2
بیماریوں میں تُو کہتا ہے اُٹھ جا
یہوواہ رافا تُو ہی میری شفا
۔۔۔
میرا بھروسہ
تجھ پہ کھڑا ہے
میرا وشواس تجھ میں
تجھ میں بنا ہے
تجھ میں ہی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.