بھجتا کیوں نہیں رے من مورکھ
یسوع نام سچا نام
پارے کرے گا جیون نیّا
یسوع نام سچا نام
۱
بھو ساگر میں ہے یدی ترنا
دُکھ سنکٹ سے نہیں کچھ ڈرنا
پارے کرے گا جیون نیّا
یسوع نام سچا نام
۲
دُنیا کے یہ گورکھ دھندے
جیون کے ہیں سارے پھندے
یسوع نام کو بھج لے رے بندے
یسوع نام سچا نام
۳
دُنیا میں تُو نے پاپ کمایا
پاپ میں سارا وقت گنوایا
یسوع نام کو من سے بھلایا
یسوع نام سچا نام
۴
ٹوٹے پھوٹے حوض بنائے
جن میں پوری شانتی نہ پائے
تجھ کو پوری شانتی دے گا
یسوع نام سچا نام
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.