Loading

بھیس بدلا کیا ہوا دل کا بدلنا چاہئے

Bhais badla kya hua dil ka badalna chahiye
نیا سال، بیداری| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی| 8|
+
بھیس بدلا کیا ہوا ، دل کا بدلنا چاہئے
ایک دو باتیں نہیں بالکل بدلنا چاہئے
۱
تندرستی کے لئے کپڑے بدلنا چاہئے
حق پرستی کے لئے دل کا بدلنا چاہئے
۲
جو سنیں بائبل سے وہ دل سے سمجھنا چاہئے
دل بدلنے کے لئے یسوع سے ملنا چاہئے
۳
اے دلا غفلت پہ اپنی آج رونا چاہئے
آج تو بیدار ہو پہلو بدلنا چاہئے
۴
جو گئے دنیا سے وہ ہم کو یہاں ملتے نہیں
جو ہیں باقی اُن کو روح ِ پاک ملنا چاہئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector