بیت لحم کی دھرتی پر دیکھو عجب نظارہ ہے

Bethlehem ki dharti pr dekho ajab nizara hai
کرسمس| 25|
+
بیت لحم کی دھرتی پر دیکھو عجب نظارہ ہے
چرنی کے آنگن میں یسوع پیارا ہے
1
خوشیوں کے عالم میں قدسی گاتے ہیں
ظلمت کی وادی میں امن پھیلاتے ہیں
پیار کی رُت نے اپنا رنگ نکھارا ہے
2
ہر اک دل میں پیار کے موسم بوئے گا
نفرت کی راتوں کو نور سے دھوئے گا
یہی سب کا حامی ہے یہی سہارا ہے
3
سجدہ کرنے ہم بھی اس کو جائیں گے
اس کے ازلی پیار سے طاقت پائیں گے
جگ کا شافی آج سے دوست ہمارا ہے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector