بیت لحم کے اے چھوٹے قصبے خاموش اور سنسان ہوتے دیکھا اندھیری گلیوں میں تیری لیکن جلال ابدی چمکتے دیکھا ۱
صبح کے تارے یہ کہہ رہے تھے
کہ یسوع جب تُو زمیں پہ آیا
تمام عالم کو خرمی اور
خوشی سے لبریز ہوتے دیکھا
۲
تُو بادشاہ آسمان سے
زمین پہ آیا طبیب بن کر
ہر ایک انسان کے درد و غم کو
لمحے میں معدوم ہوتے دیکھا
۳
دِلی تمنا یہ ہے ہماری
کہ ہم سے مرضی ہو پوری تیری
کہ جس طرح انتظام رب کا
تیری ولادت میں ہوتے دیکھا
۴
عجب خاموشی کے چند لمحوں میں
آ گئی ہے خُدا کی بخشش
دِلوں میں داخل اُسی طرح پر
یسوع مسیح کو بھی ہوتے دیکھا
۵
گزر گئی ہے شب تیرگی کی
چمک اُٹھا نُور آسمان کا
پھر ایک دفعہ ہم نے آسمان سے
یسوع مسیح کو آتے دیکھا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.