Loading

بیچ دیا بھائیوں نے تو یوسف غلام بن گیا

Bech diya bhaiyon ne to Yousaf ghulam ban gaya
سنڈے اسکول| نعیم سلیم| روح کی خوشی| 8|
+
بیچ دیا بھائیوں نے تو یوسف غلام بن گیا
سوچا اس کے بھائیوں نے کہ تھوڑا سا دام بن گیا
۱
خدمت کرتے کرتے اپنے آقا کی اک دن
یوسف پر جھوٹا اک الزام بن گیا
۲
جیل میں کچھ لوگوں نے دیکھے عجیب سے خواب
تعبیر کی یوسف نے تو کام بن گیا
۳
ایک دن بادشاہ نے بھی خواب اک دیکھا
بادشاہ کے سامنے مقام بن گیا
۴
کال جب پڑا سارے ملک میں جناب
یوسف تو خوراک کا گودام بن گیا
۵
بیچا تھا جن بھائیوں نے وہ لینے آئے غلہ
یوسف تخت پر قابلِ سلام بن گیا
۶
معاف کر کے بھائیوں کو گلے لگا لیا
سو یوسف کا معتبر نام بن گیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector