Loading

بے حد خدا کا فضل ہوا ہم رفتہ رفتہ بدل گئے

Be had Khuda ka fazl hua hum rafta rafta badal gaye
ارنسٹ مل، عشائے ربانی، نیا سال| ارنسٹ مل| ولسن منسوب| 16|
+
بے حد خدا کا فضل ہوا
ہم رفتہ رفتہ بدل گئے
کچھ رحم خدا کا ایسا ہوا
ہم رفتہ رفتہ سدھر گئے
۱
ہم گرتے رہے اور اُٹھتے رہے
پر ساتھ خدا کے چلتے رہے
ہم پکڑ کے ہاتھ مسیحا کا
پھر رفتہ رفتہ اُبھر گئے
۲
میرے چھپے ہوئے ان پاپوں پر
جب جب یسوع کا نور پڑا
تب جیون ندیاں بہہ نکلیں
ہم رفتہ رفتہ نکھر گئے
۳
منسوبؔ سفر تو لمبا تھا
پر سایہ اس کا ساتھ رہا
روح پاک کی پاکر قوت کو
ہم رفتہ رفتہ سنور گئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector