Loading

برسوں میں نے چاہا تجھ کو

Barsun mein ne chaha tujh ko
ارنسٹ مل| 5|
+
برسوں میں نے چاہا تجھ کو
چپکے چپکے پیار کیا
آخر اپنی چاہت کا یوں
سولی پر اظہار کیا
میں نے خون دیا اور پیار کیا
میں نے جان بھی دی اور معاف کیا
تُو کہاں ہے پکاروں میں
تُو کہا ں ہے ڈھونڈوں میں
آجا آجا گھر آجا
بیٹے آ جا گھر آ جا
۱
کوڑوں کی بوچھاڑ ہوئی جب تیری یاد آئی
کیل ٹھکے چیتھڑے اُڑے بے چینی چھائی
تُو کہاں ہے پکاروں میں
تُو کہا ں ہے ڈھونڈوں میں
آجا آجا گھر آجا
بیٹے آ جا گھر آ جا
۲
گھڑیاں یونہی بیت نہ جائیں آ جا بانہوں میں
فکریں اپنی لاد دے مجھ پر ان شاہراہوں میں
تُو کہاں ہے پکاروں میں
تُو کہا ں ہے ڈھونڈوں میں
آجا آجا گھر آجا
بیٹے آ جا گھر آ جا
۳
ہر اک پاپ کی قیمت بیٹے خون چکاتا ہے
خون وہ جس میں پاپ نہ دھبا کہتا جاتا ہے
تُو کہاں ہے پکاروں میں
تُو کہا ں ہے ڈھونڈوں میں
آجا آجا گھر آجا
بیٹے آ جا گھر آ جا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector