بڑے بڑے کام ہوتے ہیں جب ایمان ہم میں ہوتا ہے معجزات بھی ہوتے ہیں جب ایمان ہم میں ہوتا ہے ۱
بندھن گناہوں کے توڑ کر ناتا مسیح سے جوڑ لو
پیروی کرو یسوع کی بدی سے ناتا توڑ لو
بیماری کے بندھن توڑتا ہے
۲
درد وبائیں جیون میں غلبہ نہ تم پر پائیں گی
روحِ مقدس کی اگنی سے تاثیریں سب جل جائیں گی
اندھی آنکھیں کھولتا ہے
۳
راہ اگرچہ کٹھن ہو یسوع کے پیچھے چلنا ہے
دکھوں کے گہرے طوفانوں میں مشعلوں کی مانند جلنا ہے
دکھوں میں کبھی نہیں ڈولتا ہے
۴
ایمان کے بانی یسوع کو ہر دم تکتے رہنا ہے
ایمان کی سپر لگا کر یسوع میں قائم رہنا ہے
مایوسی کے جوئے کھولتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.