برکت دے یسوع برکت دے
برکت دے یسوع برکت دے
۱۔
تو زور ہمارا ہے فتح کا نعرہ ہے
تیرے در پر آئے ہیں ، امیدیں لائے ہیں
آ ہم پہ کرم کر دے
۲۔
میرے مرض کا شافی ہے ، تیرا فضل ہی کافی ہے
میری آنکھیں روتی ہیں ، اشکوں سے بھگوتی ہیں
مجھے دامن چھونے دے
۳۔
طوفانی ہوائیں ہیں ، گھن گرج گھٹائیں ہیں
طوفان میں کشتی ہے ، تنکے سی ہستی ہے
آ مجھ کو سہارا دے
۴۔
کوئی وید نہیں چھوڑا، دولت کو لٹا چھوڑا
اک لاش ہوں جلتی ہوئی ، کانٹوں پر چلتی ہوئی
میری شب کو سحر کر دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.