برگزیدو سنو صدا روح کی خون خریدو سنو صدا روح کی

Baragzido suno sada rooh ki khoon khareedo suno sada rooh ki
متفرق نغمات، پنتکست ؍ روح القدس، عشائے ربانی| اسمبلیز آف گاڈ| 59|
+
برگزیدوسنو صدا روح کی
خون خریدو سنو صدا روح کی
بھول جاؤ تم اپنی شہرت کو
اپنے ناموں اپنی عزت کو
چل پڑو کلوری کی راہوں پر
اُن کٹھن تنگ ترین رستوں پر
۱
تم مسیح یسوع کے سپاہی ہو
تم رہِ کلوری کے راہی ہو
تم ہی انجیل ہو مسیحا کی
تم ہو اُمید ساری دُنیا کی
۲
مرتے دم تک وفا نبھانا تم
اُس کی الفت نہ بھول جانا تم
پستیوں سے تمہیں اُٹھایا ہے
اپنے خادم تمہیں بنایا ہے
۳
خون میں بھیگی ہوائیں آتی ہیں
کلوری سے صدائیں آتی ہیں
آج یسوع تمہیں بلاتا ہے
زخم اپنے تمہیں دکھاتا ہے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector