(دوہا)
اے پاک مسیح پیارے سن میری دعاؤں کو
تُو قادرِ مطلق ہے دے بخش خطاؤں کو
...
(استھائی)
بنتی نہیں ہے بات یسوع کے بغیر چاروں طرف ہے رات یسوع کے بغیر ۱
سانسیں دبوچتی ہیں ہے موت چار سو
ملتی نہیں حیات یسوع کے بغیر
۲
ماتم کریں گے وہ دلہا کا نہ جن کا ہو
کیسی کوئی بارات یسوع کے بغیر
۳
حالات ہیں مخالف اپنے نہیں ہیں ساتھ
تھامے کا کون ہاتھ یسوع کے بغیر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.