بندگی کروں میں تیری بندگی کروں

Bandagi karun mein teri bandagi karun
متفرق نغمات، شکرگزاری، ہدیہ| 33|
+
بندگی کروں مَیں تیری بندگی کروں
پورے دِل سے ، پوری جاں سے
پوری سمجھ اور ایماں سے
۱
مجھ کو نہ ہوگی کچھ کمی تُو میرے سنگ ہے
تیرے عشق کا تیرے پیار کا یہ کیسا رنگ ہے
تجھ میں جیوں ، میرے مسیح ، تجھ میں مروں
۲
آنکھوں میں تُو، سانسوں میں تُو، دِل میں بسا ہے
مجھے دوستوں اور دشمنوں میں تُو دِکھا ہے
اندر بھی تُو، باہر بھی تُو، اور کیا کہوں
۳
تجھے کیا نذرانہ دُوں خدا، میرا مجھ میں کیا ہے
جو کچھ بھی میرے پاس ہے تُو نے دیا ہے
ہونٹوں کا پھل، شکرگزاری
شکرگزاری کے سوا اب مَیں کیا دوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector