بند قبر نے منہ کھول دیا ، جی اٹھا میرا مسیح دکھ دردوں نے دم توڑ دیا ، جی اٹھا میرا مسیح ۱
یسوع کے جی اٹھنے سے دنیا روشن ہو گئی
دل میں مسیحی مومن کے ایمان کی شمع جلی
وعدہ نوشتوں کا پورا کر دیا ، جی اٹھا میرا مسیح
۲
آ بیٹھا ہے پھر سے یسوع اپنے شاگردوں میں
بھیجا سلام سبھی کو آ موجود ہُوا اُن میں
بھائیوں کو یہ پیغام دیا ، جی اٹھا میرا مسیح
۳
آؤ زندہ یسوع کی خوشخبری عام کریں
اس کی نجات کو لوگوں تک پہنچائیں عام کریں
بن جائیں اس کے ہم گواہ ، جی اٹھا میرا مسیح
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.