بادشاہ بادشاہ
سلامتی کا وہ شہزادہ
۔۔۔
جے ہو بادشاہ آیا ہے ، جے ہو تخت لگایا ہے ، جے ہو جلال خُدا نے اپنا دکھایا ہے عظیم الشان شہنشاہ چرنی میں آیا ہے ۱
اس کا ہے ازل سے پورا اختیار
نبیوں کو بھی تھا اُسی کا انتظار
بادشاہی کا اُس کی انت نہیں
داؤد کے تخت کا وہی تاجدار
روحِ خدا دیکھو دُنیامیں آیا ہے
۲
اس کا نام کیا یسعیاہ نے بیان
ستارے نے دکھایا الہٰی نشان
دنیا میں چمکا وہ نور بن کے
قدموں میں اُس کے ہیں دونوں جہاں
باپ کا بیٹے نے عکس دکھایا ہے
۳
خدایا یہ تیری کیسی خدائی ہے
بھیج کے بیٹا ہمیں دی رسائی ہے
جو ابنِ خدا پہ ایمان لے آئے
زندگی ہمیشہ کی اُس نے پائی ہے
تحفہ نجات کا خود یسوع لایا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.