بدلا بدلا عالم سارا دیکھا ہے تاریکی میں ایک ستارا دیکھا ہے ۱
بے بس اور مظلوم کے لب پر گیت سجے
پھول برسے اور ہر جانب سنگیت سجے
دھرتی نے کیا خوب نظارا دیکھا ہے
۲
بستی بستی رسم چلی مسکانے کی
ہر اک کو ہے دعوت جشن منانے کی
مایوسی نے آس کا دھارا دیکھا ہے
۳
اپنی اپنی ریت سجا کر آئے ہیں
قریہ قریہ دیپ جلا کر آئے ہیں
سنورا سنورا جیون سارا دیکھا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.