بانہوں میں جس نے اپنی سُلایا انگلی پکڑ کے جس نے چلایا سائے میں جس نے اپنے بٹھایا پیار سے جس نے ہم کو کھلایا میرے بابا ۱
صبح سے شام تک سب کی فکر کرے
پاسباں ہے ہمارا
اپنی خوشی پر وہ نہ نظر کرے
باغباں ہے ہمارا
گھر کو محبت سے بابا نے ہے سجایا
پیار کی خوشبو سے گھر مہکایا
۲
کم نہیں ہے ماں سے مجھ کو
اِن کی عزت میں حیات ہے
شفقت بھری ہیں باپ کی آنکھیں
پیار بھری ہر بات ہے
مشکل طوفانوں سے لڑنا سکھایا
اِن کی دعاؤں سے رب سے ہے پایا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.