Loading

آزاد ہو، آزاد ہو

Azaad ho, azaad ho
آزادی، متفرق نغمات| انیل کانت| 33|
+
آزاد ہو، آزاد ہو
یسوع کے لہو سے آزاد ہو
چاہے جیسا بھی گناہ ہو، آزاد ہو
چاہے کچھ بھی کیا ہو، آزاد ہو
۱
بیٹا کرتا ہے آزاد جس کو
وہ حقیقت میں آزاد ہے
یسوع کرتا ہے آباد جس کو
وہ ہمیشہ ہی آباد ہے
یسوع بدلے گا جیون
یسوع پکڑے گا دامن، آزاد ہو
۲
جان جاؤ گے سچ کو اگر تم
ٹوٹ جائیں گے بندھن سبھی
یاد بھی نہ آئے گا تم کو
وہ پرانا جیون کبھی
پیار پایا مسیح کا، آزاد ہو
وہ ہے چشمہ خوشی کا، آزاد ہو
۳
چلتے ہیں جو خداوند کے روح سے
بیٹے پِتا کے وہ کہلاتے ہیں
پاک روح بھی ہے، دیتا گواہی
گیت جیون کے ہم گاتے ہیں
ہم ہیں وارث خدا کے، آزاد ہو
پیار یسوع سے کرتے ہیں، آزاد ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector